ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سینیٹر مرتضیٰ عباسی پرجرمانہ عائد

Published On 22 November,2025 05:01 pm

پشاور:(دنیانیوز) ہری پور میں ضمنی الیکشن کی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رہنما مسلم لیگ وسینیٹر مرتضیٰ جاوید عباسی پر جرمانہ عائد کردیا۔

الیکشن کمیشن کے نوٹس پر سینیٹر مرتضیٰ جاوید عباسی آج ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے سامنے پیش ہوئے، ڈی ایم او نے کارروائی کرتے ہوئے 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے جرمانہ 27 نومبر تک سرکاری خزانہ میں جمع کرا کے چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

واضح رہے مرتضی جاوید عباسی نے انتخابی مہم کے سلسلے میں عوامی اجتماع میں خاتون امیدوار کے خلاف غیر مناسب الفاظ استعمال کیے تھے۔