اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ آئین کی بالا دستی کیلئے جتنی بھی ترامیم کرنا پڑیں کریں گے۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد پارلیمنٹ کو میونسپل کارپوریشن کا دفتر بنا دیا گیا تھا، جن کو 18 ویں اور 19 ویں ترمیم پر اعتراض نہیں تھا وہ اب کیوں کر رہے ہیں؟
طلال چودھری نے کہا کہ عدلیہ کی پاکیزگی کیلئے مزید سیاسی استعفوں کی ضرورت ہے، جادو ٹونہ کی سیاست ہم نہیں کرتے، ہماری وزیراعلیٰ خود خاتون اور خواتین کا احترام خوب جانتی ہیں۔
وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ جتنی ملاقاتیں بانی کی جیل میں ہو رہی ہیں کسی بھی سیاسی قیدی کی نہیں ہوئیں۔



