اسحاق ڈار کی جاپانی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر زور

Published On 22 November,2025 06:23 pm

برسلز: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جاپان کی نائب وزیر خارجہ کے ساتھ غیر رسمی ملاقات ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات برسلز میں چوتھے یورپی یونین انڈو-پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے پاکستان اور جاپان کے دیرینہ تعلقات کو اجاگر کیا، اسحاق ڈار نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔