اسحاق ڈار کی صدر یورپی یونین کونسل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

Published On 19 November,2025 05:51 pm

برسلز: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی یورپی یونین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا سے ملاقات ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے پاک یورپی یونین کے تعلقات کے مثبت انداز کو نوٹ کیا، فریقین نے مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے دو طرفہ اور کثیر جہتی پلیٹ فارمز پر پاکستان کے لئے یورپی یونین کی حمایت کا اعتراف کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 3 روزہ سرکاری دورے پر برسلز پہنچ گئے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے جی ایس پی پلس، تجارتی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے علاقائی اور عالمی سلامتی کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔