برسلز: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج برسلز میں چوتھے یورپی یونین انڈو پیسفک وزارتی فورم کے موقع پر ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارٹو سے ملاقات کی۔
فریقین نے سیاسی، اقتصادی اور تجارتی، ثقافت، دفاع اور عوام سے عوام کے رابطوں سے متعلق امور سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں اطراف نے اسلام آباد میں آئندہ 16ویں پاکستان-یورپی یونین مشترکہ کمیشن کا خیرمقدم کیا، اور باہمی مفاہمت کو فروغ دینے اور دو طرفہ اور کثیر جہتی فورمز پر مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے قریبی بات چیت کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) November 20, 2025
ملاقات کے اختتام پر، دونوں فریقین نے ’پاکستان اور ہنگری کے درمیان سٹیپ ینڈیم ہنگریکم پروگرام 2026-2028 کے فریم ورک کے اندر تعاون سے متعلق مفاہمت نامے کی تجدید‘ پر دستخط کیے۔
خیال رہے ہنگری ان پاکستانی طلباء کو سالانہ چار سو سکالرشپ دے گا جو ہنگری میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔



