برسلز: (دنیا نیوز) پاکستان اور سلووینیا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت سے متعلق ایک مفاہمت نامے پر دستخط کر دیئے گئے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی جمہوریہ سلووینیا کی نائب وزیراعظم تنجا فاجون سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور یورپی یونین کے وسیع تر فریم ورک کے اندر تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں دونوں ممالک میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا، فریقین نے پاکستان اور سلووینیا کے مابین تجارتی و اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی سلامتی سے متعلق پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنمائوں نے امن و استحکام کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
ملاقات کے اختتام پر فریقین نے پاکستان اور سلووینیا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت سے متعلق ایک مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے۔



