تقسیم اور طاقت کی دوڑ دنیاوی امن کے لئے خطرہ ہے: اسحاق ڈار

Published On 21 November,2025 05:31 pm

برسلز:(دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کہ تقسیم اور طاقت کی دوڑ دنیاوی امن کے لئے خطرہ ہے۔

برسلز میں ’یورپی یونین انڈوپیسفک وزارتی فورم‘ سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت دنیا کا نقشہ بدل رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اصولوں کی پاسداری پاکستان کی اولین ترجیح ہے، کچھ عناصر خطے کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، غزہ میں مظالم کو فوری بند ہونا چاہیے ۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تقسیم اور طاقت کی دوڑ خطے اور دنیاوی کے لئے خطرہ ہے، مقبوضہ کشمیر کے تنازع کے پر امن حل تک خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

قبل ازیں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جرمن وزیر خارجہ جوہان وڈے فل سے ملاقات کی اور دفاع، سیاسی، اقتصادی، تجارتی و سرمایہ کاری اور تعلیمی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔