پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا، خود کش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے شہادتیں دیکر سانحہ کو ناکام بنایا، دہشتگردی کے ہر واقعہ میں افغان شہریوں کی موجودگی واضح ہورہی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ بھارت اور اسرائیل افغانستان کے ذریعے پاکستان میں اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔



