کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں واٹر ٹینکر اور گاڑی کی ٹکر سے نوجوان اور خاتون جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق بنارس چوک کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا، انہوں نے بتایا کہ ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کی شناخت 25 سالہ شاکر اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ راہگیر تھا۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور واٹر ٹینکر چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ٹینکر قبضے میں لے لیا ہے اور اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
میمن گوٹھ میں ٹریفک حادثے کے دوران خاتون جاں بحق ہوگئی اور ان کی لاش کو ایدھی کے رضا کاروں نے ہسپتال پہنچا دیا، ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثہ میمن گوٹھ دس چوک کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کی شناخت 55 سالہ اللہ بچائی علی محمد کے نام سے ہوئی ہے اور وہ راہگیر تھی، سڑک عبور کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی تاہم متوفیہ کے لواحقین اس کی لاش نجی ہسپتال سے ہی گھر لے گئے۔



