بہاولپور: (دنیا نیوزی) حاصل پور کے اڈہ تلہڑ میں 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔
حادثہ ایک موٹر سائیکل کے رونگ سائیڈ پر آنے اور تیز رفتاری کے باعث ہوا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے دونوں افراد کی لاشوں اور تینوں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔



