اوکاڑہ میں دو موٹرسائیکل ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق، بہن شدید زخمی

Published On 21 November,2025 12:53 am

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں ضلع کونسل پارک کے پاس دو موٹرسائیکلوں کی آپس میں ٹکر ہوگئی۔

حادثے کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق جبکہ اس کی بہن شدید زخمی ہوگئی، واقعہ کی اطلاع پر فوری طور پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش اور اس کی زخمی ہونے والی بہن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمی ہونے والی لڑکی کی حالت انتہائی تشویش ہے جس کو لاہور کے جنرل ہسپتال ریفر کر دیا گیا، جاں بحق ہونے والے کی نوجوان کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کے ذمہ داروں کا جلد تعین کر لیا جائے گا۔