خانیوال: بس اور ٹرالر میں تصادم، ڈرائیور جاں بحق، 12 مسافر شدید زخمی

Published On 17 November,2025 06:44 am

خانیوال: (دنیا نیوز) ایم فور موٹروے عبدالحکیم انٹرچینج کے قریب بس اور ٹرالر میں تصادم ہوگیا۔

بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں بس کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 12 مسافر شدید زخمی ہوئے، بس کراچی سے لاہور آرہی تھی، حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ بس پیچھے سے ٹرالر کے ساتھ جا ٹکرائی، ریسکیواہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔