بہاولنگر: تیز رفتار رکشہ الٹنے سے 7 سالہ بچہ جاں بحق

Published On 13 November,2025 04:17 am

بہاولنگر: (دنیا نیوز) نور پورہ میں تیز رفتار رکشہ الٹنے سے 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

بچہ اپنے والد کے ہمراہ رکشہ پر سوار ہو کر جا رہا تھا، کھلے مین ہول کو بچاتے ہوئے رکشہ الٹ گیا، رکشے تلے دب کر 7 سالہ بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جاں بحق معصوم بچے کی محمد اسامہ کے نام سے شناخت ہوئی۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات بھی شروع کردی۔