کراچی: (دنیا نیوز) نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔
موٹرسائیکل سوار شہری کار کی ٹکر سے گرا تو پیچھے سے آنے والے ٹرک نے روند ڈالا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، کار سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا،امدادی ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے شہری کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا شخص آن لائن نجی فوڈ ڈیلوری میں کام کرتا تھا۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے، جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثاء سے رابطہ کرکے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد حوالے کردیا گیا جبکہ فرار ہونے والے کار سوار کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔



