بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر کے چشتیاں روڈ پر تیز رفتار کار موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا، حادثے کی کی اطلاع پر پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق شخص کی شناخت محمد فیضان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی شخص کی شناخت غلام رسول کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے کار ڈرائیور کے خلاف تحقیقات شروع کردی۔



