پڈعیدن: (دنیا نیوز) پڈ عیدن میں مہران ہائی وے پر مہران ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، ماں 3 بچوں سمیت جاں بحق ہو گئی۔
جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ کرم علی، 4 سالہ رحیم ، 7 سالہ شیراز اور والدہ امیراں بی بی شامل ہیں جبکہ بچوں کا والد غلام رضا تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔
اس واقعہ کے خلاف مشتعل افراد نےمہران ہائی وے کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بلاک کردیا۔



