چشتیاں: تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

Published On 11 November,2025 07:14 am

چشتیاں: (دنیا نیوز) بہاولنگر روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا،حادثہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا، کار ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، 35 سالہ نوجوان کی شناخت اکمل کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثہ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، متوفی اکمل میونسپل کمیٹی کا ملازم تھا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ہے جبکہ حادثے کا باعث بننے والے کار ڈرائیور کیخلاف تحقیقات شروع کرتے ہوئے اس کی تلاش بھی شروع کردی۔