ڈسکہ: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے 2 دوستوں کو کچل دیا، ایک جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

Published On 11 November,2025 04:14 am

ڈسکہ: (دنیا نیوز) تیز رفتار ٹریکڑ ٹرالی نے دو دوستوں کو کچل دیا جس کے باعث ایک جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

واقعہ تھانہ موترہ کے علاقہ جامکے چیمہ میں پیش آیا، مقتول کی شناخت 17 سالہ عبدالرحمان اور زخمی کی سبحان کے نام سے ہوئی، ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

امدادی ٹیموں نے فوری طور پر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا، زخمی ہونے والے نوجوان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ٹریکٹر ڈرائیور کو پکڑنے کے لئے بھی کارروائی شروع کر دی ہے۔