کراچی: نارتھ ناظم آباد میں ٹرک کی ٹکر سے فوڈ ڈیلیوری بوائے جاں بحق

Published On 12 November,2025 09:13 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے فوڈ ڈیلیوی بوائے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوا، جاں بحق شخص کی شناخت ناظم آباد کے رہائشی بابر کے نام سے ہوئی اور وہ فوڈ ڈیلیوی کا کام کرتا تھا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار موبائل فون استعمال کرتا ہوا جا رہا تھا کہ ٹرک کے پچھلے ٹائر کی زد میں آکر موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے کر ٹرک بھی تحویل میں لے لیا، بابر کے پڑوسی کا کہنا ہے کہ بابر دن میں چپس کا ٹھیلہ لگاتا تھا اور رات میں فوڈ رائیڈر کا کام کرتا تھا۔

دوسری جانب عزیز آباد میں موبائل شاپ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔