لودھراں: ٹریلر اور وین کے درمیان تصادم، دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق

Published On 16 November,2025 02:05 am

لودھراں: (دنیا نیوز) جلا آرائیں ملتان روڈ پر ٹریلر اور وین کے درمیان تصادم سے دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار سڑک پر جا گرے، موٹر سائیکل سوار شہری پرائیویٹ سکیورٹی وین کی زد میں آئے تھے۔

دونوں افراد حادثے کے بعد موقع پر ہی دم توڑ گئے، حادثے کا شکار ہونے والے افراد کے لواحقین نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔