کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد لقمہ اجل بن گئے

Published On 15 November,2025 02:21 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں پیش آنے والے دو مختلف حادثات میں 2 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جس کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

دوسرا حادثہ لیاقت آباد 10 نمبر کے قریب پیش آیا جہاں مسافر بس سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص کی لاش عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دی گئی، جاں بحق شخص کی شناخت عمران علی کے نام سے ہوئی ہے۔