بس کی 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر، تین بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

Published On 15 November,2025 09:57 pm

شجاع آباد: (دنیا نیوز) بس کی 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ناصر موڑ کے قریب بس 2 موٹر سائیکلوں پر سواروں کو کچل ڈالا، جس سے 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والے افراد کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 3 سگے بھائی ہیں۔