لیاقت پور: (دنیا نیوز) اللہ آباد روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔
حادثے میں 45 سالہ شخص جاں بحق جبکہ 1 شخص شدید زخمی ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس حکام بھی موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق ہونے والے شخص اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت نذیر احمد کے نام سے ہوئی ہے، ٹرک کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔



