اوچ شریف: (دنیا نیوز) موٹر وے ایم 5 پر حادثہ میں 3 موٹر وے پولیس آفیسرز کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، حادثہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج 'دنیا نیوز' نے حاصل کرلی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بس ڈرائیور نیند میں گاڑی چلا رہا ہے، موٹر وے پولیس موبائل لین 3 پر پٹرولنگ کر رہی ہے۔
بس ڈرائیور نیند کے باعث لین 2 سے لین 3 کی جانب موٹر وے پولیس کی گاڑی سے جا ٹکراتا ہے، بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث موٹر وے پولیس کے 3 آفیسرز حادثہ میں شہید ہوگئے۔
بس ڈرائیور اور ٹرانسپورٹ مالک کے خلاف تھانہ اوچ شریف میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، افسوسناک حادثہ میں ایس آئی مشتاق ، اے ایس آئی ناصر عباس اور کانسٹیبل اسامہ شہید ہوگئے تھے۔
ایس آئی مشتاق اور کانسٹیبل اسامہ کا تعلق ضلع مظفرگڑھ اور اے ایس آئی ناصر عباس ضلع ملتان کا رہائشی تھا۔



