اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کیلئے سرما کے اوقات کار کا شیڈول جاری

Published On 26 November,2025 06:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے لیے سرما کے اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا۔

سرما کے ٹائمنگ یکم دسمبر 2025 سے 31 جنوری 2026 تک نافذ ہوں گے، پیر تا جمعرات سنگل شفٹ سکولوں کا وقت 8:30 صبح تا 2:00 دوپہر ہو گا۔

جمعہ کو سنگل شفٹ کا وقت 8:30 صبح تا 12:30 دوپہر، پری ون کلاسز کا وقت 8:30 صبح تا 12:30 تک ہو گا۔

ڈبل شفٹ سکولوں کی مارننگ شفٹ 8:15 صبح تا 1:15 دوپہر ہو گی، پیر تا جمعرات ایوننگ شفٹ 1:15 دوپہر تا 6:00 شام ہو گی۔

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے تمام ایریا ایجوکیشن آفیسرز کو سرما کے اوقات کار شیڈول بارے ہدایات جاری کر دیں۔