لاہور: (دنیا نیوز) پہلے بین الاقوامی مقابلہ حسن قرأتِ قرآن مجید کا آخری مرحلہ مکمل ہو گیا، آج پہلی دس پوزیشن حاصل کرنے والے قرآء نے قرآت کی سعادت حاصل کی۔
افغانستان کے عبدالرب ایوبی، شام کے محمد سیمی، مراکش کے ایوب اللہ، ترکی کے طیّب حوس نے تلاوت کی، پاکستان کے قاری عبدالرشید، ایران کے عدنان، ملائیشیا کے ایمان رضوان نے سیمی فائنل میں تلاوت کر لی۔
عراق کے مصطفیٰ عماد حمید الحمدان، بنگلہ دیش کے محمد میزان الرحمٰن، انڈونیشیا کے الہام محمودین نے تلاوت کی، پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام جیتنے والے خوش نصیب قراء کے ناموں کا اعلان 29 نومبر بروز ہفتہ کو ہو گا۔
چیف جج قاری سید صداقت علی کی سربراہی میں کویت، مصر، ہاکستان اور ایران کے معروف قراء ججز کے فرائض سر انجام دیئے۔



