تین سال میں ایک لاکھ 29 ہزار بجلی چور گرفتار، 11 ارب سے زائد کی ریکوری

Published On 28 November,2025 10:37 am

اسلام آباد: (حریم جدون) ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران گزشتہ تین برسوں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 29 ہزار بجلی چور گرفتار کیے گئے جبکہ 11 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد رقم ڈیٹیکشن بلز کی مد میں وصول کی گئی ہے۔

سینیٹ میں پیش کی گئی سرکاری رپورٹ کے مطابق جنوری 2022 سے دسمبر 2024 تک مختلف تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی چوروں کے خلاف 3 ہزار 957 مقدمات درج کیے، بجلی چوری کی روک تھام کے لیے کیے گئے آپریشنز کے نتیجے میں بھاری مالی وصولی کی گئی جسے بعد ازاں متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے اکاؤنٹس میں جمع کرا دیا گیا۔

حکام کے مطابق ڈیٹیکشن بلز کی مد میں ریکور کی گئی رقم بجلی کے شعبے میں مالی دباؤ کم کرنے میں معاون ثابت ہوگی جبکہ بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔