اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ کا اجلاس کل شام 4 بجے ہوگا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
سینیٹ کے کل ہونے والے اجلاس میں وقفہ سوالات کا سیشن شامل ہے، اراکین کے سوالات پر وفاقی وزراء جوابات پیش کریں گے۔
سینیٹر علی ظفر قائمہ کمیٹی اطلاعات کی رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے، رپورٹ مرحوم عرفان صدیقی کی جانب سے 15 جولائی کو اٹھائے گئے صحافیوں کے مسائل پر مبنی ہے۔
نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی بل مزید غور کیلئے پیش ہوگا، وزیرِ قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین بل کی منظوری کیلئے تحریک پیش کریں گے۔
سابق و موجودہ ارکانِ پارلیمنٹ کے بینک اکاؤنٹس کی بندش بارے توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے کا حصہ ہے، اکاؤنٹس بندش بارے توجہ دلاؤ نوٹس سینیٹر جان محمد ایوان میں پیش کریں گے۔
چترال سمیت مختلف علاقوں کی خستہ حال سڑکوں کی بحالی بارے توجہ دلاؤ نوٹس پیش ہوگا، سینیٹر طلحہ محمود سڑکوں کی خستہ حالی بارے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔



