عرفان صدیقی کی خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر پولنگ کا شیڈول جاری

Published On 17 November,2025 05:28 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق سینیٹ کی جنرل نشست پر پولنگ 9 دسمبر کو ہوگی، یہ نشست سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی وفات کے باعث خالی ہوئی ہے۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار 20 اور 21 نومبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں جب کہ نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال 25 نومبر کو ہوگی،کاغذات نامزدگی کی منظوری یا رد ہونے کے خلاف اپیلیں 27 نومبر تک دائر کی جا سکیں گی۔

سینیٹ کی جنرل نشست پر پولنگ 9 دسمبر کو صوبائی اسمبلی بلڈنگ پنجاب میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی، صوبائی اسمبلی پنجاب کے ارکان سینیٹر منتخب کرنے کے لیے کریں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی 11 نومبر کو انتقال کرگئے تھے جس کے باعث سینیٹ کی جنرل نشست خالی ہوئی تھی۔