کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں سکول چھوڑنے کی شرح کم کرنے کیلئے ارلی وارننگ سسٹم کا آغاز کردیا گیا.
محکمہ تعلیم بلوچستان کا کہنا ہے کہ ارلی وارننگ سسٹم کے تحت سکول چھوڑنے والے بچوں کی بر وقت نشاندہی کی جائے گی، سافٹ ویئر کے ذریعے طالب علم کی کارکردگی کو جانچا جائے گا۔
صوبائی محکمہ تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ سکول انتظامیہ والدین کے تعاون سے ایسے بچوں کیلئے اقدامات اٹھائے گی جو تعلیم ادھوری چھوڑ کر سکول آنا بند کر دیتے ہیں۔



