گرفتار، نظربند اور زیرحراست افراد سے تفتیش بارے بل سینیٹ سے منظور

Published On 01 December,2025 05:00 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے گرفتار، نظربند اور زیرحراست افراد سے تفتیش بارے بل سینیٹ میں پیش کردیا۔

سینیٹ کے اراکین نے بل متفقہ طور پر منظور کر لیا، سینیٹر فارق نائیک کا کہنا تھا کہ بل میں یہ ہے اگر کوئی آدمی پکڑا گیا تو اسے تحریری طور پر بتایا جائے کہ اسے کیوں پکڑا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر کوئی جیل میں ہو تو اسے گھر کا کھانا، دوائیاں دی جائے، اِن سب کے لیے پہلے اسے عدالت سے رجوع کرنا پڑتا ہے اور یہ عدالت کی صوابدید ہے۔

سینیٹر فاروق نائیک کا مزید کہنا تھا کہ ملزم پر جرم ثابت ہونے سے پہلے بھی اِس کے حقوق ہیں۔