ڈی آئی خان: (دنیا نیوز) پولیس موبائل حملے کے بعد بڑے علاقے میں پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کافی دیر تک جاری رہی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے، پولیس کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ شہید اہلکاروں کے خون کا بدلہ فوری لے لیا گیا، دہشت گردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔



