سرگودھا: (دنیا نیوز) پنجاب کے شہر سرگودھا میں ایک 35 سالہ شخص نے اپنی تین سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پھلروان کے علاقے میں پیش آیا، ریسکیو ٹیموں نے کئی کلومیٹر تک تلاش کے بعد تین سالہ بچی کی لاش برآمد کی۔
بچی کی لاش کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ بچی کے والد کی تلاش جاری ہے، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔



