سی ٹی ڈی کے رواں ہفتے پنجاب میں 364 آپریشن، 24 دہشت گرد گرفتار

Published On 06 December,2025 10:29 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ انسداد دہشت گردی کی جانب سے پنجاب میں 364 آپریشن کرتے ہوئے 24 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں رواں ہفتے میں 364 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے ہیں، فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشت گرد شاکر گرفتار کر لیا۔

بتایا گیا ہے کہ کارروائیاں لاہور، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، مظفرگڑھ، سیالکوٹ، راجن پور، جہلم، منڈی بہاؤالدین اوراٹک میں کی گئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار 24 دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، دہشت گرد مختلف مقامات پر کاروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔