پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا ریاست کے ساتھ یا متنازع قیادت کے ساتھ: احسن اقبال

Published On 07 December,2025 08:00 pm

شکرگڑھ: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا ریاست کے ساتھ یا متنازع قیادت کے ساتھ۔

اپنے آبائی حلقے میں شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی، افواجِ پاکستان ملک کی محافظ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تاریخی کامیابیاں حاصل کیں۔

اُنہوں نے کہا کہ سیاسی فائدے کے لیے ریاست اور افواجِ پر تنقید ملک دشمنی کے مترادف ہے، پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا، ریاست کے ساتھ یا متنازع قیادت کے ساتھ، عسکری قیادت پر تنقید ناقابلِ قبول ہے، قوم افواجِ کے ساتھ کھڑی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ صورتحال اس کی اپنی طرزِ سیاست کا نتیجہ ہے،اگلے الیکشن میں عوام ایسے رویے کو مسترد کرے گی،پاکستان موجودہ عالمی حالات میں انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

احسن اقبال نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں ملک کو معاشی تباہی سے نکالا، اگلے تین سال فیصلہ کن ہیں، انتشار اور فساد کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا،مستقبل کے لیے اتحاد ضروری ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اگلی نسل کو روشن اور خوشحال پاکستان دینا چاہتی ہے، نفرت اور گالی گلوچ کی سیاست کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔