ہم چاہتے ہیں جمہوری روایات چلیں اور ریڈ لائن کراس نہ ہو: شرجیل انعام میمن

Published On 08 December,2025 05:46 pm

کراچی:(دنیا نیوز) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہم چاہتےہیں جمہوری روایات چلیں، کوئی ریڈ لائن کراس نہ کرے۔

شہرِ قائد میں سینئروزیر شرجیل میمن کا میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ کےتمام محکمہ جات میں ای ٹینڈرنگ کا فیصلہ کیا، سندھ حکومت نےایک اہم فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

اُنہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےملک میں سب سےزیادہ قربانیاں دیں، پیپلزپارٹی نےکبھی ملک اوراداروں کےخلاف سازش نہیں کی، بانی کی بہنیں بھارتی میڈیا کےذریعےسازشوں کا حصہ بن رہی ہیں، بھارت تحریک انصاف کوفنڈنگ بھی کرتا رہا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کسی بھی جماعت یا شخص کو ریڈ لائن کراس کرنے کی اجازت نہیں، بانی پی ٹی آئی کی پارٹی نےمارشل لا نہیں دیکھے، پیپلزپارٹی کی قیادت نےجمہوریت کے لیے جانوں کےنذرانےدیے، ہم چاہتےہیں جمہوری روایات چلیں،کوئی ریڈ لائن کراس نہ کرے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کل کراچی میں پیپلزبس کےبھی شیشےتوڑےگئے، کلچرڈے منانا سب کا حق ہےلیکن قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں،کلچرڈے ضرورمنائیں مگرکسی کوتکلیف نہ دیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے گھر کے لوگ انڈین میڈیا کو انٹرویو دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی چاہتی ہےجمہوری عمل چلتا رہے، سب سے زیادہ قربانی دے کر بھی پیپلزپارٹی نےاداروں کےخلاف بات نہیں کی۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جیالوں نےپھانسیاں،کوڑے، سخت سے سخت سزائیں برداشت کیں،بانی پی ٹی آئی کو درست کیسزمیں سزائیں ہوئیں، بانی پی ٹی آئی کی سازشوں کی مذمت کرتے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ پنجاب میں معصوم بچےکا گٹرمیں گرنا قابلِ افسوس ہے، کراچی میں بھی واقعے پر دل سے افسوس ہوا، کراچی میں واقعہ ہوتا ہےتوزیادہ ہائی لائٹ کیا جاتا ہے جب کہ ایک جج صاحب کے بیٹے کی رہائی پر میڈیا میں زیادہ بات نہیں ہوئی۔