کراچی: (دنیا نیوز) آئی جی سندھ نے صوبہ بھر میں نمبر پلیٹس کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا، آئی جی سندھ کی ہدایت پر تمام رینجرز اور اضلاع کو روزانہ رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
آئی جی سندھ نے کہ اکہ نمبر پلیٹس کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کی فوری شناخت اور کارروائی کی کی جائے، موٹر وہیکل آرڈیننس و دیگر قوانین کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ نان کمپلائنٹ گاڑیوں کے خلاف صوبہ بھر میں جامع کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے اور روزانہ صبح 10 بجے تک تمام اضلاع اپنی رپورٹس آئی جی آفس کو ارسال کریں۔
پولیس کو سڑکوں پر چلنے والی خلاف قانون گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
گاڑیوں کی ضبطی، ایف آئی آرز اور دفعہ 550 کے تحت کارروائی کی تفصیلات مانگ لی گئیں، معاملے کو ’’انتہائی اہم‘‘ قرار دیتے ہوئے فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔



