راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی سے وکلا ملاقات کے لئے 6 ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔
فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، انتظار پنجوتھہ کے نام شامل ہیں، لال بادشاہ، مبشر رحمان اور عبدالرحمان رانجھا بھی ملاقات کے لئے آئیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کی جانب سے چودھری اویس ایڈووکیٹ نے فہرست جیل حکام کو جمع کرائی۔



