ایبٹ آباد: مقتول ڈاکٹر سپرد خاک، مرکزی ملزمہ کی نشاندہی پر مزید 3 ملزمان گرفتار

Published On 09 December,2025 08:30 am

ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) ایبٹ آباد میں اغوا کے بعد قتل کی گئی ڈاکٹر وردا کی پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کر دی گئی۔

ڈاکٹر وردا کی نماز جنازہ میں اہلخانہ، رشتہ داروں اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی، لاش مقتولہ کی دوست اور کرائے کے قاتل کی نشاندہی پر ٹھنڈیانی کے جنگل سے ملی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر وردا نے 67 تولے سونا اپنی دوست وردا کے پاس بطور امانت رکھا ہوا تھا۔

ملزمہ نے 67 تولے سونا ہتھیانے کیلئے دوست ڈاکٹر کو کرائے کے قاتلوں کے حوالے کیا، ملزمہ کی نشاندہی پر اجرتی قاتل سمیت 3 ملزم گرفتار کر لئے گئے ہیں جبکہ مرکزی ملزم فرار ہو گیا۔

ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس بروقت کارروائی کرتی تو لیڈی ڈاکٹر کی زندگی بچ سکتی تھی۔