پاکپتن: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن کا دورہ کر کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی اور لیبارٹری کا معائنہ کیا۔
وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ہسپتال میں ایس او پیز کا جائزہ لیا، اور مریضوں سے ملاقات، سہولیات اور ادویات کی فراہمی پر اظہارِ اطمینان کیا، شہریوں نے ہسپتال میں ادویات اور علاج میں بہتری کی تعریف کی۔
صوبائی وزیر صحت نے سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس کو مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی، اور کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے مصروف عمل ہے، ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں شہریوں کیلئے سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔



