ٹریفک آرڈیننس پر عملدرآمد روکنے کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا: مریم اورنگزیب

Published On 08 December,2025 05:48 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹریفک آرڈیننس پر عملدرآمد روکنے کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا، ایسی قیاس آرائیاں محض جھوٹ ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آج ایک بارپھر پورے پنجاب میں ٹریفک قوانین سے متعلق قانون پر موثر اور سخت عمل درآمد کا حکم جاری کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمل نہ کرنے والے سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی گئی ہے، عوام اور اس کے بچوں کی جان پر سمجھوتہ کیا، نہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ذہنی مریض کےساتھ صرف ذہنی ڈاکٹر مذاکرات کر سکتا ہے: مریم اونگزیب

سینئر صوبائی وزیر نےک ہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے دیئے تمام اہداف کو پورا کریں گے۔