اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے ڈاکٹر وردا قتل کیس کا نوٹس لے لیا، آئی جی خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے واقعہ پر دلی غم کا اظہار کیا، اہلخانہ کو قانونی تعاون کی یقین دہانی کرا دی، پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق صبا صادق ڈاکٹر وردا کے گھر گئیں، اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق صبا صادق نے میڈیا ٹاک میں کہا ڈاکر وردا کے قاتلوں کو ہر صورت کٹہرے میں لائیں گے، ہزارہ کی بیٹی کو انصاف دلا کر رہیں گے، ڈاکٹر وردا کیس میں کوتاہی ہوئی تو سخت کارروائی ہوگی۔
واضح رہے کہ کے پی حکومت اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور ان کے تمام مطالبات بھی مان لئے گئے ہیں، ڈاکٹر وردا کے والد کی درخواست پر گرینڈ ہیلتھ الائنس نے احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔



