وادی کاغان میں آتشزدگی، 7 مکانات جل کر راکھ، کروڑوں کا نقصان

Published On 11 December,2025 08:37 am

بالاکوٹ: (دنیا نیوز) وادی کاغان کے گاؤں جرید میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر لگی آگ پھیلنے سے سے 7 مکانات جل کر راکھ ہو گئے۔

بالا کوٹ میں عینی شاہدین کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں 7 رہائشی مکانات مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔

مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم شدید دھواں اور آگ کی شدت کے باعث نقصان کا حجم بڑھ گیا ہے۔

متاثرہ خاندانوں کی جمع پونجی بھی جل کر راکھ ہو گئی ہے جس سے ان کا مالی نقصان کروڑوں روپے میں پہنچ گیا ہے۔