کراچی: (دنیا نیوز) ملیر بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج ملیر کورٹ میں ہوں گے جن میں 1700 ووٹرز وکلا اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
ملیر بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارتی نشست پر 5 امیدواران آمنے سامنے ہیں جن میں حیدر بخش انصاری، ارشاد علی، لطف اللہ سیلرو، سردار خان سیال اور سید احمد علی شاہ شامل ہیں۔
نائب صدر کی نشست پر بھی 5 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جن میں جمیلہ میمن، کرم اللہ سولنگی، میرعلی نواز جاگیرانی، مجیب الرحمان راجپر اور شوکت علی بھنڈ شامل ہیں۔
جنرل سیکرٹری کی نشست پر اظہر علی ثمر، فیض حسین سمو، مجیب الرحمان مشہوری اور شبانہ کاظمی اپنی قسمت آزمائیں گے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر 4 امیدوار آمنے سامنے ہوں گے جن میں عبدالصمد، مشتاق احمد راجپر، نظیر احمد گورڑ اور صدام حسین ڈومکی شامل ہیں۔
خزانچی کی نشست پر 3 امیدوار امتیاز علی مغل، محمد موسیٰ کولاچی اور شیراز احمد بھٹی آمنے ہوں گے، لائبریرین کی نشست پر 4 امیدوار اقرا خان، روبی اعجاز، سردار احمد کھوسو اور ذیشان احمد قاضی میدان میں ہیں، جبکہ ممبر مینیجنگ کمیٹی کیلئے 19 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔



