بچے کی ہلاکت پر کل شدید تکلیف ہوئی، معاملے کی انکوائری کررہے ہیں: مرتضیٰ وہاب

Published On 30 December,2025 05:09 pm

کراچی:(دنیا نیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کا کہا ہے کہ بچے کی ہلاکت پر کل مجھے دل سے تکلیف ہوئی، معاملے کی انکوائری کررہے ہیں۔

شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب سے صحافی نے سوال کیا کہ بچہ گٹرمیں گرکر مر گیا،کون ذمہ دارہے جس پر مرتضیٰ وہاب کا جواب میں کہنا تھا کہ گڑکا ڈھکن موجود تھا اسے سائیڈ پر کسی نے رکھا تھا، اس دوران بدقسمتی سے یہ واقعہ ہوگیا۔

اُنہوں نے کہا کہ اگرکسی نےڈھکن سائیڈ پررکھ دیا اس معاملےکوسیاسی اندازمیں نہیں دیکھنا چاہیے، پچھلے دنوں فکس اٹ کےسیاسی رہنما گئےاورکہا سارے ڈھکن لگا دیے، اگر وہاں عالمگیر نے ڈھکن لگائےتوکل نہیں تھا تومطلب کوئی نہ کوئی چوری کرکےلےگیا۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ مجھےدل سےتکلیف ہوتی ہے، دکھاوے والا آدمی نہیں ہوں، ان معاملات کوسیاست سےدوررکھنا چاہیے جو جماعت حکومت میں ہو وہ کبھی نہیں چاہے گی ایسےواقعات ہو۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایسے واقعات خبروں کی سرخی بنتے  ہیں، کل کا واقعہ نئی چیز بتا رہا ہے، اس واقعےکی انکوائری کروا رہا ہوں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ بعض مقامی نمائندوں نے تہیہ کرلیا کام نہیں کرنا صرف الزام لگانا ہے، ٹاؤن کو لاکھوں، کروڑوں روپے مل رہے ہیں تو اُن سےسوال پوچھنا چاہیے، اپوزیشن کا کام اپوزیشن ہی کرنا ہے۔