تھرپارکر میں غذائی قلت سے مزید 3 بچے دم توڑ گئے، کل تعداد 46 ہوگئی

تھرپارکر میں غذائی قلت سے مزید 3 بچے دم توڑ گئے، کل تعداد 46 ہوگئی

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں بچے سول ہسپتال مٹھی میں زیر علاج تھے، ایم ایس سول ہسپتال مٹھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کی عمریں ایک سال سے کم تھیں۔

بچے پیدائشی طور پر کم وزن تھے، 70 بچوں کی گنجائش والے پیڈز وارڈ میں 76 بچے زیرعلاج ہیں، والدین نے وزیراعلیٰ سندھ سے ہسپتال میں طبی سہولیات کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔