چوہدری شوگر ملز کیس، نیب کا تفتیش بندش کیلئے احتساب عدالت سے رجوع

چوہدری شوگر ملز کیس، نیب کا تفتیش بندش کیلئے احتساب عدالت سے رجوع

لاہور کی احتساب عدالت کے جج رانا محمد عارف نے نیب کی جانب دائر ریفرنس بند کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ مریم نواز اور نواز شریف نیب تفتیش میں کرپشن میں ملوث نہیں پائے گئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں نیب لاہور نے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی، ہائیکورٹ کے چار فروری کے احکامات کی روشنی میں تفتیش بند کرنے کی حتمی منظوری دی جائے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے 3 مارچ کو جواب طلب کرلیا۔

نیب نے مریم نواز سمیت دیگر کے خلاف 2020 میں چوہدری شوگر ملز میں مبینہ کرپشن کے الزامات کے خلاف انکوائری شروع کی تھی۔