باجوڑ میں مسلح افراد کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید

باجوڑ میں مسلح افراد کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید

پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل خار کے علاقے نوی کلی میں پیش آیا، مسلح افراد نے پولیس کے ابابیل سکوارڈ پر حملہ کیا جس میں 4 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دو شدید زخمی ہوئے۔

دوسری جانب حکام کہنا تھا کہ شہید ہونے والے اور زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال خار منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ابابیل سکوارڈ رمضان کے دوران گشت پر تھاجب کہ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔