دکی: کوئلہ کان کا ریسکیو آپریشن مکمل، 5 مزدور زندہ، ایک کی لاش برآمد

دکی: کوئلہ کان کا ریسکیو آپریشن مکمل، 5 مزدور زندہ، ایک کی لاش برآمد

ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف مائینز کے مطابق گزشتہ رات کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 6 کان کن اندر پھنس گئے تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور 14 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد ایک کان کن کو زندہ نکالا گیا، مزید ریسکیو ٹیمیں طلب کر کے آپریشن جاری رکھا گیا اور 20 گھنٹے بعد مزید 4 کان کنوں کو بھی بحفاظت نکال لیا گیا۔

حکام کے مطابق آپریشن کے آخری مراحل میں چھٹے کان کن کی لاش نکال لی گئی ہے جس کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل ہو گیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب کان کن 3 ہزار فٹ گہری کان میں کام کر رہے تھے۔