پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) نوجوان تاجر میر رضا کی موت کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن نے تفیشی افسر کے بیان سے قبل وقوعہ کے دورے کا فیصلہ کیا ہے۔
کمیشن نے فوکل پرسن سندھ حکومت کو انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ کمیشن نے تفتیشی افسر ڈی ایس پی سراج لاشاری اور میر رضا کے اہلخانہ کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
جوڈیشل کمیشن کے مطابق جائے وقوعہ کا جائزہ کمیشن کی رپورٹ میں سفارشات مرتب کرنے میں اہم ثابت ہوگا، ڈی ایس پی سراج لاشاری اور سی پی ایل سی نمائندے کاشف کا بیان 7 اکتوبر کو ریکارڈ کیا جائے گا۔
کمیشن نے کیس میں مشکوک گاڑیوں کے حوالے سے صحافیوں سے 6 اکتوبر کو بریفنگ طلب کر لی۔
جوڈیشل کمیشن کے مطابق کیس میں مشکوک گاڑیوں کے حوالے سے تحقیقاتی صحافیوں نے شاندار کام کیا ہے، پولیس نے اس نکتے پر بہت کم کام کیا ہے۔